8 نومبر، 2016، 1:03 PM

یورپ کو علاقہ میں امن وصلح قائم کرنے کے لئے مؤثر اور مستقل نقش ایفا کرنا چاہیے

یورپ  کو علاقہ میں امن وصلح  قائم کرنے کے لئے مؤثر اور مستقل نقش ایفا کرنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اسٹراٹیجک سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ڈنمارک کی نائب وزير خارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ یورپی ممالک کو علاقہ میں پائدار امن و صلح قائم کرنے کے سلسلے میں مؤثر اور مستقل نقش ایفا کرنا چاہیے۔

مہر خبررسان ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اسٹراٹیجک سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ڈنمارک کی نائب وزير خارجہ محترمہ ویسبرگ سے ملاقات میں کہا ہے کہ  یورپی ممالک کو علاقہ میں پائدار امن و صلح قائم کرنے کے سلسلے میں مؤثر اور مستقل نقش ایفا کرنا چاہیے۔ علی اکبر ولایتی نے ایران اور ڈنمارک کے باہمی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ڈنمارک باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں مناسب اور مثبت قدم اٹھا رہے ہیں ۔ ولایتی نے کہا کہ ڈنمارک اور یورپی ممالک  علاقائی مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں مؤثر اور مستقل نقش ایفا کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ  شام میں اس وقت یورپی ممالک سمیت  80 ممالک کے دہشت گرد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں بہت سے دہشت گردوں کا تعلق یورپی ممالک سے ہے اور یہ دہشت گرد یورپ واپس پہنچ کر یورپ میں بھی عدم استحام پیدا کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ شام میں سرگرم دہشت گردوں کے حامی ممالک کو بھی دہشت گردوں کی حمایت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

اس ملاقات میں ڈنمارک کی نائب وزير خارجہ محترمہ ویسبرگ  نے ایران کے دورے پر خوشی کا اظءار رکتے ہوئے کہا کہ دہشت کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے اور دہشت گردوں کی امدادی لائنوں کو کاٹنا بہت ضروری ہے۔

News ID 1868160

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha